پاکستان کی ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

پاکستان کی اسکواش پلیئر ثنا بہادر نے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ہونے والا اسکواش ٹورنامنٹ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔

میلبرن میں منعقدہ اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی ثنا بہادر نے کی، جہاں انہوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں آسٹریلیا کی راشیل گرینا کو 1-3 سے شکست دے دی۔

ثنا بہادر نے فیصلہ کن معرکے میں اپنی حریف کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

میلبرن میں ہونے والے اسکواش ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 3 ہزار امریکی ڈالر تھی۔

ثنا بہادر کی کامیابی کو پاکستانی اسکواش کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے، جبکہ ان کی فتح نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کو مزید اجاگر کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں