پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے اسلام آباد میں واقع سرکاری رہائش گاہ خالی کردی۔
ذرائع کے مطابق اسٹیٹ آفس نے 3 جولائی کو مذکورہ سرکاری رہائش گاہ کی الاٹمنٹ منسوخ کردی تھی، جس کے بعد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 روز کے اندر گھر خالی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرار کے نوٹس کے بعد جسٹس بابر ستار نے اسلام آباد کی سرکاری رہائش گاہ خالی کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس بابر ستار نے اپنی عدالتی چھٹیوں کے بعد دو روز قبل سرکاری گھر خالی کیا۔
سرکاری رہائش گاہ کی الاٹمنٹ منسوخ کیے جانے کی وجوہات اور دیگر تفصیلات کے حوالے سے متعلقہ حکام کی جانب سے مزید معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔




