پاکستان نے پرتگال میں ہونے والی آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ کے اوور 45 ایج گروپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل جیت لیا۔
چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ اسپین سے ہوا، جہاں سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسپین نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
سنگلز اور ڈبلز کے مقابلوں میں دونوں ٹیموں کے درمیان ایک، ایک سے برابری کے بعد فیصلہ کن سنگلز میچ کھیلا گیا، جس میں اسپین کے فرانسسکو مارٹینز بائنا نے پاکستان کے عقیل خان کو 6-4 اور 6-2 سے شکست دے دی۔
پاکستانی ٹیم نے فائنل تک رسائی کے لیے امریکا، کینیڈا، میزبان پرتگال اور سویڈن کو شکست دی تھی۔
چیمپئن شپ میں 30 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے 300 سے زیادہ کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ میں میڈل جیتنے کے بعد پاکستان ایشیا کا واحد ملک بن گیا ہے جس نے اس ایونٹ میں میڈل حاصل کیا۔

مصنف نے جامعہ گجرات سے صحافت کی تعلیم حاصل کی ہے اخبار کیساتھ ڈیجیٹل صحافت سے منسلک ہیں۔




