کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے کھلاڑیوں کو غیر ملکی ٹی ٹوئنٹی لیگز پر ملکی بگ بیش لیگ (BBL) کو ترجیح دینے کی ہدایت کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی مچل مارش اور میٹ شارٹ نے پہلی مرتبہ جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ SA20 میں شرکت کے لیے معاہدے کیے ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ (BBL) کی اپنی ذمہ داریاں مکمل کرنے کے بعد جنوبی افریقا کی لیگ میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق مچل مارش اور میٹ شارٹ BBL کے مکمل ایڈیشن کے لیے دستیاب ہوں گے، جس کے بعد وہ SA20 میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
دونوں آسٹریلوی کھلاڑی پہلی مرتبہ جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کا حصہ بنیں گے۔
یاد رہے کہ SA20 کا آئندہ ایڈیشن 17 جنوری سے شروع ہوگا، جبکہ بگ بیش لیگ 12 دسمبر سے 26 جنوری تک جاری رہے گی۔
کرکٹ آسٹریلیا کی نئی پالیسی کا مقصد اپنے کھلاڑیوں کی ملکی لیگ میں دستیابی کو یقینی بنانا اور غیر ملکی ٹی ٹوئنٹی لیگز کے مقابلے میں BBL کو ترجیح دینا ہے۔

مصنف نے جامعہ گجرات سے صحافت کی تعلیم حاصل کی ہے اخبار کیساتھ ڈیجیٹل صحافت سے منسلک ہیں۔




