خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے بہرام خیل میں گھریلو جھگڑے کے دوران دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 بچے زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک شخص، اس کی بھابھی اور بھتیجا شامل ہیں، جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے تین بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جبکہ گھر میں دستی بم کی موجودگی اور دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔




