پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں جاری آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ کے 45 سال سے زائد عمر کے مقابلوں میں پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے امریکا کو 3-0 سے شکست دے دی۔
ایونٹ میں 30 ممالک کے 300 سے زائد کھلاڑی شریک ہیں، جبکہ پاکستان کی نمائندگی تجربہ کار کھلاڑی کر رہے ہیں۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اور عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے پہلے سنگلز مقابلے میں امریکا کے ووجٹیک بریٹیک کو اسٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6 سے شکست دے کر قومی ٹیم کو برتری دلائی۔
دوسرے سنگلز میچ میں پاکستان کے ٹاپ رینک کھلاڑی عقیل خان نے سخت مقابلے کے بعد جان چیسورتھ کو 2-6، 6-1 اور 4-6 سے شکست دے کر پاکستان کی مجموعی فتح یقینی بنائی۔
ڈبلز مقابلے میں بھی پاکستانی جوڑی شہریار سلامت اور ہادی حسین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پہلے سیٹ میں شکست کے باوجود دونوں کھلاڑیوں نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے جیون ویسٹ اور گیلرمو کوسن کو 6-1، 1-6 اور فیصلہ کن ٹائی بریک میں 10-6 سے شکست دے کر پاکستان کی 3-0 کی کامیابی پر مہر ثبت کر دی۔
امریکا کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان نے راؤنڈ رابن مرحلے میں مضبوط آغاز کیا ہے۔ قومی ٹیم اب اپنے اگلے میچ میں

مصنف نے جامعہ گجرات سے صحافت کی تعلیم حاصل کی ہے اخبار کیساتھ ڈیجیٹل صحافت سے منسلک ہیں۔




