مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 2400 روپے مہنگا

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد آج اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی تولہ سونا 2400 روپے مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2400 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2058 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 53 ہزار 340 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 24 ڈالر مہنگا ہوکر 3896 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہفتے کے روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں