پاکستانی اداکارہ اور معروف میزبان کرن خان نے مکہ مکرمہ میں نکاح کرلیا۔
کرن خان نے اپنے نکاح اور عمرے کی ادائیگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جن میں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ موجود ہیں۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق کرن خان نے کاروباری شخصیت اشتیاق بیگ سے نکاح کیا ہے، جو ماضی میں معروف گلوکارہ نازیہ حسن کے شوہر رہ چکے ہیں۔
اشتیاق بیگ کی نازیہ حسن سے شادی ہوئی تھی تاہم دونوں کے درمیان بعد ازاں علیحدگی ہوگئی تھی۔
کرن خان کے نکاح کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ندا یاسر، اظفر رحمان، سعدیہ امام اور نادیہ حسین سمیت دیگر فنکاروں نے کرن خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔




