پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا، جس میں میزبان پاکستان کے ساتھ انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
ذرائع کے مطابق سہہ ملکی ون ڈے سیریز 18 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلے جانے کی تجویز ہے، جبکہ سیریز کا پہلا مرحلہ راولپنڈی میں ہوگا۔
مجوزہ شیڈول کے مطابق راولپنڈی میں تین میچز 18، 20 اور 22 اکتوبر کو کھیلے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ہوگا، جہاں 25، 27 اور 29 اکتوبر کو میچز کرانے کی تجویز ہے۔
مجوزہ شیڈول کے مطابق سہہ ملکی سیریز کا فائنل یکم نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق تینوں کرکٹ بورڈز کی باہمی مشاورت سے شیڈول کو جلد حتمی شکل دی جائے گی، جس کے بعد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
دوسری جانب سری لنکا کی ٹیم کو دورہ پاکستان کے دوران دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلنے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا کے ساتھ سیریز کے وینیوز اور تاریخوں پر مشاورت جاری ہے۔

مصنف نے جامعہ گجرات سے صحافت کی تعلیم حاصل کی ہے اخبار کیساتھ ڈیجیٹل صحافت سے منسلک ہیں۔




