اداکار احد رضا میر نے انڈسٹری سے بریک لینے کا اعلان کردیا

پاکستان کے معروف اداکار احد رضا میر نے آئندہ سال شوبز انڈسٹری سے عارضی بریک لینے کا اعلان کردیا۔

احد رضا میر نے سوشل میڈیا پر لائیو سیشن کا اہتمام کیا، جس میں مداحوں نے ان سے مختلف سوالات کیے اور اداکار نے متعدد سوالات کے جوابات دیے۔

لائیو سیشن کے دوران احد رضا میر نے بتایا کہ وہ اگلے سال انڈسٹری سے بریک لینے کا ارادہ رکھتے ہیں اور انہوں نے اپنے مداحوں کو پہلے ہی اس فیصلے سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اداکار نے کہا کہ وہ کچھ عرصے کے لیے مکمل طور پر منظرِ عام سے دور رہیں گے اور اس دوران اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بریک کے دوران ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بند رہے گا اور وہ سوشل میڈیا سے بھی دور رہیں گے۔

احد رضا میر نے اپنے اس فیصلے کو عارضی ریٹائرمنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک وقفہ ہوگا، جس کے بعد وہ دوبارہ شوبز سرگرمیوں کا حصہ بن سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں