بنگلادیش کی معروف اداکارہ ردھیکا ردھی گھر میں مردہ پائی گئیں، بوائے فرینڈ گرفتار

بنگلادیش کی معروف اداکارہ اور ماڈل ردھیکا ردھی دارالحکومت ڈھاکا کے علاقے بشندھرا میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں، جبکہ پولیس نے واقعے کے سلسلے میں ان کے بوائے فرینڈ حسیب الرحمان کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی لاش گھر سے ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے، تاہم حتمی وجہ پوسٹ مارٹم اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

پولیس کے مطابق اداکارہ کی والدہ کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے میں حسیب الرحمان کو نامزد کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا اور عدالت میں پیش کردیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور اداکارہ کی موت کی اصل وجوہات جاننے کے لیے شواہد اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں