کراچی میں خاتون پر تیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتار، شوہر بھی حراست میں

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں خاتون پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش خاتون کے شوہر کی جانب سے تیزاب پھینکنے کے لیے رقم دیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر تکنیکی ذرائع کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش دعویٰ کیا کہ خاتون کے شوہر نے اسے تیزاب پھینکنے کے لیے رقم دی تھی۔

دوسری جانب پولیس نے خاتون کے شوہر کو بھی گرفتار کرلیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں