بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
دیپیکا پڈوکون نے خوشی کی یہ خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں 19 ستمبر کو دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جبکہ انہوں نے نومولود کے پاؤں کی تصویر بھی شیئر کی۔
دیپیکا کی جانب سے خوشخبری شیئر کیے جانے کے بعد شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی دعا بھی ہے۔




