انوشکا شرما نہیں، ویرات کوہلی کی پہلی محبت کون تھی؟ نام جان کر حیران رہ جائیں گے

بھارتی کرکٹ کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی محبت اور شادی کی کہانی تو سب جانتے ہیں، تاہم ویرات کوہلی کی پہلی پسند کے بارے میں جان کر شاید آپ بھی حیران رہ جائیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی جوڑی کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے، لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ انوشکا شرما سے پہلے ویرات کوہلی کا دل بالی ووڈ کی ایک اور معروف اداکارہ کے لیے دھڑکتا تھا۔

ویرات کوہلی کا بچپن کا کرش کون تھیں؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی نے ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی بچپن کی پسند کا ذکر کیا تھا اور بتایا تھا کہ ان کا پہلا کرش 90 کی دہائی کی مقبول اداکارہ کرشمہ کپور تھیں۔

ویرات کوہلی 1988 میں پیدا ہوئے، اس وقت کرشمہ کپور بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شامل تھیں اور 1990 کی دہائی میں متعدد کامیاب فلموں کے ذریعے اپنی خاص پہچان بنا چکی تھیں۔

’جڑواں‘ دیکھ کر کرشمہ کپور کے دیوانے ہوگئے

رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی نے بتایا تھا کہ وہ کرشمہ کپور کی فلم ’جڑواں‘ دیکھنے کے بعد ان سے خاصے متاثر ہوئے تھے۔

کرشمہ کپور کی اداکاری اور شخصیت نے ویرات کوہلی کو اس قدر متاثر کیا کہ وہ ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بھی بے تاب رہتے تھے۔ بعد ازاں اسی پسندیدگی کو ویرات کوہلی کا بچپن کا کرش قرار دیا گیا۔

آج ویرات کوہلی اور انوشکا شرما اپنی کامیاب ازدواجی زندگی کے باعث شوبز اور کھیل کی دنیا کی مقبول ترین جوڑیوں میں شمار ہوتے ہیں، تاہم ویرات کوہلی کی بچپن کی یہ پسند ان کے مداحوں کے لیے اب بھی دلچسپی کا باعث ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں