بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے ایک بار پھر عمرے کی سعادت حاصل کرلی، جس کے بعد مکہ مکرمہ میں جائے نماز تقسیم کرنے کی ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
راکھی ساونت نے حال ہی میں عمرہ ادا کیا اور اس موقع کی مختلف ویڈیوز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
عمرے کی ادائیگی کے بعد اداکارہ کی مکہ مکرمہ میں جائے نماز خریدنے اور تقسیم کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
ویڈیو میں راکھی ساونت کو جائے نماز خریدتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ وہ مکہ مکرمہ میں موجود ہیں اور انہوں نے نیپال میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بھی اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے۔
راکھی ساونت کی جانب سے عمرے کی ادائیگی اور مکہ مکرمہ میں جائے نماز تقسیم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔



