ڈراموں، فلموں اور گلوکاری کے بعد ہانیہ عامر باکسنگ رنگ میں کود گئیں

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکاری اور گلوکاری کے بعد باکسنگ کی باقاعدہ تربیت بھی شروع کردی۔

ہانیہ عامر نے ڈراموں اور فلموں کے ساتھ گلوکاری میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے، تاہم اب وہ باکسنگ رنگ میں بھی نظر آنے لگی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی باکسنگ ٹریننگ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں انہیں باکسنگ کی مشق کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ہانیہ عامر کو ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر باکسنگ کی تربیت دے رہے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان وزیر نے واضح کیا کہ ہانیہ عامر کی وائرل ہونے والی ویڈیو کسی کمرشل یا ڈرامے کی شوٹنگ کا حصہ نہیں بلکہ وہ باقاعدگی سے باکسنگ سیکھ رہی ہیں۔

عثمان وزیر کے مطابق ہانیہ عامر کو باکسنگ کا شوق ہے اور ان کی پہلی باضابطہ فائٹ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں