پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے صرف 12 روز قبل وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئی تھیں اور خودکشی کے بارے میں سوچنے لگی تھیں۔
حالیہ انٹرویو میں مومنہ اقبال نے شادی سے قبل پیش آنے والی مشکلات اور اس دوران درپیش ذہنی دباؤ کے بارے میں گفتگو کی۔
اداکارہ نے رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کے ساتھ جاری تنازع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے کے دوران انہیں شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔
ایک صحافی کو دیے گئے انٹرویو میں مومنہ اقبال نے کہا کہ نجی مواد منظرِ عام پر آنے کے خدشے نے انہیں شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کردیا تھا، یہاں تک کہ شادی سے 12 روز قبل وہ خودکشی کے بارے میں سوچنے لگی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اس صورتحال کے دوران جذباتی طور پر مکمل طور پر ٹوٹ گئی تھیں اور انہیں خدشہ تھا کہ ان کے منگیتر حمزہ انہیں چھوڑ دیں گے۔
مومنہ اقبال کے مطابق مشکل وقت میں ان کے منگیتر نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور اس صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے انہیں حوصلہ اور طاقت فراہم کی۔




