سوشل میڈیا اکاؤنٹ اور رقم کے لین دین پر چھوٹی بہن کے مبینہ قتل کے کیس میں ملزمہ بڑی بہن کو والدین نے معاف کردیا، جس کے بعد عدالت نے اس کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں قتل کیس میں گرفتار ملزمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت ملزمہ کے والد اور والدہ نے عدالت میں معافی نامہ جمع کراتے ہوئے بیٹی کو معاف کردیا۔
عدالت نے والدین کے بیان کی بنیاد پر ملزمہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔
پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ 30 اگست کو لدھیوالا وڑائچ میں پیش آیا تھا، جہاں دونوں بہنیں سوشل میڈیا پر ویڈیوز بناتی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں کے درمیان سوشل میڈیا اکاؤنٹ اور رقم کے لین دین پر جھگڑا ہوا، جس کے بعد چھوٹی بہن کے قتل کا واقعہ پیش آیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔




