ایران: زیادہ پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کیلئے قیمت میں اضافے کا اعلان

ایران میں حکومت نے زیادہ پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کے لیے قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا۔

ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کے مطابق 8 ستمبر سے ماہانہ 110 لیٹر سے زائد پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فی لیٹر قیمت 10 ہزار تومان ہوگی، جو اس سے قبل 5 ہزار تومان تھی۔

ترجمان کے مطابق ماہانہ 110 لیٹر تک پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کے لیے قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

ایران میں اس وقت پہلے 60 لیٹر پیٹرول کی قیمت 1500 تومان فی لیٹر جبکہ اگلے 50 لیٹر کی قیمت 3 ہزار تومان فی لیٹر مقرر ہے۔

واضح رہے کہ ایک تومان 10 ایرانی ریال کے برابر ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں