نئی دہلی: ہاسٹل کی 5 منزلہ عمارت گرنے سے 7 طلبہ ہلاک، متعدد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں نجی ہاسٹل کی 5 منزلہ عمارت گرنے سے 7 طلبہ ہلاک ہوگئے، جبکہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق جنوبی دہلی میں نجی ہاسٹل کی عمارت گرنے کے بعد جاری ریسکیو آپریشن کے دوران مزید 2 لاشیں نکال لی گئیں، جس کے بعد حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے اب تک 11 افراد کو ملبے سے بحفاظت نکال لیا ہے، جبکہ تقریباً 30 سے 50 طلبہ کے ملبے تلے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے، جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

بھارتی حکام کے مطابق عمارت کے تہہ خانے میں پانی جمع ہونے کے باعث وہاں مرمتی کام کیا جا رہا تھا، جسے ابتدائی طور پر حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور ممکنہ طور پر پھنسے افراد کو تلاش کرنے کے لیے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں