وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے وفاقی دارالحکومت میں مقامی حکومتوں کے نظام سے متعلق بل کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے قیام سے متعلق بل منظوری کے لیے کل قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کا مقامی حکومتوں کا نظام 3 حلقوں پر مشتمل ہوگا، جبکہ کونسل میں جنرل کونسلرز، خواتین اور اقلیتی نمائندوں کو شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے منظوری کے بعد بل سینیٹ اور قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

بل کی پارلیمان سے منظوری کے بعد اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کے قیام کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں