ایران امریکہ تنازع: علاقائی امن اور مصالحتی کردار کے لیے پاکستان کا عزم، دفتر خارجہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش

An exterior shot of the white, multi-story Parliament House building of Pakistan in 22.jpg. The national flag flies prominently at the center top. A black banner with Arabic calligraphy (the Kalima) is displayed on the building's central facade. In front of the structure, there is a neatly landscaped green lawn with small trees, flanked by an asphalt parking area with white markings under a bright, partly cloudy sky.

پاکستان کے دفتر خارجہ نے خطے کی حالیہ کشیدگی پر قومی اسمبلی میں ایک اہم رپورٹ پیش کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان علاقائی امن کے استحکام اور ایران امریکہ تنازع کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے اپنا مصالحتی کردار جاری رکھنے کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جنگ بندی اور ثالثی کی کوششوں نے عالمی سطح پر ملک کی سیاسی و سفارتی ساکھ کو مضبوط کیا ہے اور ایران سمیت تمام خلیجی ممالک نے پاکستان کے اس مثبت کردار کو کھل کر سراہا ہے۔رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور ایران کے مابین جاری تنازع نے خطے کے سیاسی اور معاشی منظرنامے کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔ اس صورتحال کے نتیجے میں جہاں ایران کی داخلی سیاست متاثر ہوئی ہے وہیں خلیجی تعاون کونسل (GCC) کا ڈھانچہ بھی نئی شکل اختیار کر رہا ہے۔دفتر خارجہ نے رپورٹ میں مستقبل کی حکمتِ عملی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اس سفارتی اور سیاسی پیش رفت کو دیرپا شراکت داریوں میں بدلنا ہو گا جس سے خطے میں پاکستان کے سیاسی اور سیکیورٹی تعاون میں اضافے کے وسیع امکانات پیدا ہوں گے۔اگر یہ بحران طویل ہوتا ہے یا خطے میں دوبارہ کشیدگی سر اٹھاتی ہے، تو اس کے پاکستان سمیت پورے خطے کی معیشت، تجارت اور سمندر پار پاکستانیوں پر انتہائی گہرے اور منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں