ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں موجودہ علاقائی صورتحال اور اس کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا جبکہ حالیہ سفارتی پیش رفت پر بھی بات چیت ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سیاسی و سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل کے لیے جاری کوششوں اور سفارتی عمل کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف سفارتی اقدامات سے متعلق اپنے مؤقف اور آرا کا بھی تبادلہ کیا جبکہ علاقائی کشیدگی کے خاتمے کے لیے سیاسی اور سفارتی حل تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں باہمی مشاورت اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی بات ہوئی اور دونوں جانب سے جاری رابطوں کو مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں