اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے جس کی کارروائی کا جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے بائیکاٹ کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے کمیشن کی کارروائی روکنے کا مؤقف اپنایا تھا۔کارروائی نہ روکنے پر جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے کمیشن کی کارروائی بائیکاٹ کیا۔
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں 8 نئے ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی پر غور کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں سپریم کورٹ میں 8 ججز کی تقرری کے لیے 25 ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔
تمام ہائی کورٹس کے 5 سینئر ترین ججز کے ناموں پر اجلاس میں غور کیا جا رہا ہے۔تاخیر سے بچنے کے لیے بیرسٹر گوہر بھاگتے ہوئے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پہنچے تھے۔