کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محکمہ بلدیات کا ملازم قتل

کراچی: شہر قائد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محکمہ بلدیات کا ملازم قتل ہوگیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ طارق روڈ لبرٹی سگنل کے نزدیک کہکشاں بلڈنگ کے فورتھ فلور پر پیش آیا، 28 سالہ سراج احمد اپنے گھر سے بذریعہ سیڑھیاں نیچے کسی کام سے اتر رہا تھا کہ نامعلوم ملزم نے اس پر فائرنگ کردی۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ سراج کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسا، مقتول محکمہ بلدیات میں ملازم تھا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں