حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 19 اگست سے نافذ ہونے والی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 334 روپے 54 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 395 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔





