مودی سرکار نے ایک بار پھر کشمیریوں کو عید الفطر کی نماز سری نگر کی عیدگاہ میں ادا کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔اس حوالے سے بی جے پی رہنما اور مقبوضہ علاقے کے وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے کہا ہے کہ اس سال بھی سری نگر کی عید گاہ میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔بی جے پی لیڈر نے اپنے فیصلے کو درست ثابت کرنے کا دعویٰ کیا ہے کہ عیدگاہ کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔بھارتی حکومت کشمیریوں کے مذہبی حقوق کے ساتھ دیگر حقوق سے بھی انکار کرتی رہی ہے۔کشمیری مسلمانوں کو جمعہ اور عید کی نماز پڑھنے سے روکا جا رہا ہے، انہیں محرم کے جلوس نکالنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔