یوٹیلیٹی اسٹورز کو ہم نے ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج 2025 کی مانیٹرنگ کے نظام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام کے ذریعے 40 لاکھ مستحق خاندانوں میں 20 ارب روپے تقسیم کئے جائیں گے.

یوٹیلیٹی اسٹورز کو ہم نے ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ دیا، اس کی بد ترین کرپشن کی کہانیاں زبان زد عام تھیں، ڈیجیٹل والٹ کے ذریعےمستحق خاندانوں میں شفافیت کے ساتھ رقم کی تقسیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہارپیر کو رمضان پیکج 2025کے مانیٹرنگ کے نظام کا جائزہ لینے کے لئے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ہیڈکوارٹرز کے دورہ کے موقع پرکیا .

دوسری طرف وزیرِ اعظم نے چیئرمین بلاول بھٹو کے اعزاز میں افطار اور عشائیہ کا اہتمام کیا ، پیپلز پارٹی کے وفد نے بھی ملاقات کی اور حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ہیڈکوارٹرز کے دورے پر وزیراعظم کو بریفنگ بتایا گیا کہ مانیٹرنگ سینٹر میں موصول ہونے والی کالز کا مکمل ڈیٹا موجود ہے اور روزانہ ہزاروں کی تعداد میں عوام معلومات کے حصول کیلئے سینٹر میں کال کر رہے ہیں، تمام کالز کو ضروری کارروائی کے بعد نمٹایا جاتا ہے.

14 ارب روپے کی رقم مستحق عوام کو منتقل کی جا چکی اور ایک ایک مستحق کا مکمل ڈیٹا موجود ہے، البتہ رقم وصول کرنے والے مستحقین کی تعداد ابھی کم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پہلی بار 20ارب روپے کا رمضان پیکج بذریعہ ڈیجیٹل والٹ حقداروں کو دیا جا رہا ہے، 40 لاکھ مستحق خاندانوں میں شفافیت کے ساتھ رقم کی تقسیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے اشیاء ضروریہ کی تقسیم کے عمل میں کرپشن اور ناقص و غیرمعیاری اشیاء کی فراہمی کی شکایات تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں