سرگودھا(بیورورپورٹ) ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال سرگودھا کے سولر پینل کنکشن میں اچانک آگ لگ گئی ، آگ لگنے کے باعث اسپتال میں دھوں پھیل گیا جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی .
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف آگ لگنے کی اطلاع پر فوری عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا ۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گورنمنٹ فیصل مسعود ٹیچنگ اسپتال سرگودھا کی او پی ڈی میں موجود فارمیسی کے عقب میں واقع سولر پینل سسٹم کے انورٹر میں آگ لگی تھی اور دھواں پھیل گیا تھا فوری اطلاع ملتے ہی اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے گئے ۔
ریسکیو ٹیم کے آنے سے قبل ہی عملہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا جس کے بعد ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچی اور انہوں نے بعد آگ لگنے والی جگہ کا معائنہ کیا اور امدادی کاروائی بھی کی ۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف کے مطابق آگ لگنے کے واقعہ میں سوائے سولر انورٹر کے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ، انہوں نے کہا کہ جہاں آگ لگی تھی یہاں کوئی قریب میں وارڈ موجود نہیں تھا مگر یہ سے مریضوں کو ٹسٹنگ اور ڈاکٹرز کے چیک اپ کیلئے لایا جاتا ہے۔
واقعہ میں کسی مریض یا اس کے عزیز و اقارب کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ، دھواں ختم ہونے کے بعد ٹسٹ کیلئے آنے والے مریضوں کے ٹسٹ اور اسپپتال کے دیگر معمولات بحال کردئے گئے ہیں ۔
میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف اسپتال کے عملہ جنہوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا اور جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا یا ان کیلئے انعام کا اعلان بھی کردیا ہے۔ جبکہ انہوں نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات ٹیم بھی تشکیل دیدی ہے جو تفصیلی رپورٹ بنا کر ایم ایس آفس میں جمع کروائے گی ۔