مصطفی آباد/للیانی(عادل نعمان سے)پولیس تھانہ مصطفی آباد کی بڑی کاروائی، پتنگ بنانے والی فیکٹری پکڑ لی، سینکڑوں پتنگیں، ڈور کی چرخیاں، خام مال بر آمد، چار ملزمان گرفتار کر لئے.
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور محمد عیسی خاں سکھیرا کے خصوصی احکامات کی روشنی میں پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کی روک تھام کےلئے قصور پولیس متحرک، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد حسن عمران سید نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر پتنگیں اور ڈور بنانے والی فیکٹری پکڑ لی، ملزمان ڈور اور پتنگیں بنانے میں مصروف تھے،
ملزمان رانا سفیان ، بلال ملک ، شیراز آرائیں اور اکرام ملک کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے سینکڑوں کی تعداد میں پتنگیں ، ڈور کی چرخیاں اور خام مال بر آمد کرلی ، طارق محمود سب انسپکٹر، محمد اشرف سب انسپکٹر ، امجد علی اے ایس آئی کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے .
ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد حسن عمران سیدنے کہا کہ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کو روکنے کےلئے ڈی پی او قصور عیسی خاں سکھیرا کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں.
ہم والدین سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے اپنے بچوں کو باز رکھیں تاکہ کسی بھی انسانی کی قیمتی جان ضائع نہ ہو، اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے نہ روکنے والے والدین کے خلاف بھی کاروائی ہو گی۔