لمز یونیورسٹی لا کے طلبہ نے دنیا کے بیشتر ممالک کے طلبہ کو شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی

سرگودھا:پاکستان کی تاریخ میں 40 سال کے دوران پہلی مرتبہ لمز یونیورسٹی لا کے طلبہ نے دنیا کے بیشتر ممالک کے طلبہ کو شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی.

کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم میں قومی اسمبلی کے سابق رکن حاجی اسلم کچیلا کے نواسے مسلم لیگ نون کے رہنما ملک اسد اکرم کچیلا کے صاحبزادے اسفند کچیلا بھی شامل ہیں.

لمز یونیورسٹی کے زیر اہتمام قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اور طالبات کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں دنیا بھر کے 40 سے زائد ممالک کے طلبہ اور طالبات نے حصہ لیا .

جس میں کینیڈا سوئزر لائن انڈیا فرانس اسٹریلیا رشیا انڈونیشیا کوریا سمیت دیگر ممالک شامل تھے لمز یونیورسٹی کے طلبہ اسفند کچیلا فورتھ ایئر بی اے ایل ایل بی اور دیگر طلباء نے ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پاکستان کی 40 سالہ ہسٹری میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا.

پاکستان کے ان ہونہار طالب علموں کی کامیابی پر ملک کی اہم شخصیات نے قومی اسمبلی کے سابق رکن حاجی ملک محمد اسلم کچیلا ملک اسد اکرم کچیلا طلباء کے اساتذہ اور دیگر اہل خانہ کو مبارکباد دی .

سرگودھا کے شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ سرگودہ کے سپوت نے دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے شاہینوں کے شہر سرگودھا کا نام بھی روشن کیا یہ کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں