مصطفی قتل کیس: ایف آئی اے کا سندھ پولیس کو خط، پولیس ٹیم کے بیانات لینے کا فیصلہ

کراچی:مصطفی قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے سندھ پولیس کو ایک خط لکھ دیا ہے جس میں ارمغان کی گرفتاری کے حوالے سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ ارمغان کے گھر پر چھاپہ مارنے والی پولیس ٹیم کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے تاکہ معاملے کی گہرائی تک پہنچا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے تمام متعلقہ پولیس اہلکاروں کے بیانات لے گی تاکہ کیس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے کی ٹیم جلد ہی ارمغان کے بنگلے کا دورہ کرے گی اور وہاں سے مزید شواہد جمع کرے گی۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ارمغان اور اس سے منسلک افراد کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے تاکہ تحقیقات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ اس پیش رفت کے بعد کیس کی تحقیقات میں مزید نئے انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں