مفاہمت ،ثالثی کے ذریعے تنازعات کے حل کے موثر نظام کے نفاذ سے عدلیہ پر کیسز کا بوجھ کم ہوگا’ پنجاب بار کونسل

لاہور:پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین عرفان صادق تارڑ نے کہا ہے کہ انصاف کے نظام میں بہتری کیلئے ڈیجیٹل تبدیلی کی طرف بھی پیشرفت کرنا ہو گی.

ضلعی عدلیہ کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لیے ججز کی نئے رجحانات کے مطابق تربیت اچھا اقدام ہوگا ،مفاہمت اور ثالثی کے ذریعے تنازعات کے حل کے موثر نظام کے نفاذ سے عدلیہ پر کیسز کا بوجھ کم ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب بار میں ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل فاروق ڈوگر،سابق چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی حاجی افضل دھرالہ ،سابق وائس چیئرمینز چودھری بابر وحید،کامران بشیر مغل،فرحان شہزاد،سیکرٹری پنجاب بار رفاقت علی سوہل اوراکائونٹ آفیسر رانا عمیر احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل عرفان صادق تارڑ نے کہا کہ سائل کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر کا خاتمہ ہونا چاہیے ،کیسز سالہا سال سے زیر التوا ء ہونے کی وجہ سے سائل کا انصاف کے نظام پر اعتماد متزلزل ہوتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں جعلی وکلا ء کے خلاف زبردست کریک ڈائون شروع کیا ہے ،

تحقیقات اور ثبوث کے ساتھ جعلی وکلا کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جا رہی ہیں ،پنجاب بار کونسل نے قصور میں حکیم ڈاکٹر کاشف جوجعلی وکیل بن کر سوشل میڈیا پروفیشنل وکلا ء کو نام بدنام کررہا تھا اس کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لئے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پروفیشنل وکلا ء کے حقوق کے تحفظ کے لئے پنجاب بار کونسل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں