دیپالپور (تحصیل رپورٹر) یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر دیپالپور پریس کلب و انجمن صحافیاں (ر) ،میونسپل کمیٹی، جماعت اسلامی اور مرکزی مسلم لیگ دیپالپور کے زیر اہتمام ریلیاں نکالی گئیں ،
ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور نعیم بشیر، سی او فاروق ارشاد کلاسن، صدر پریس حاجی محمد اشفاق چوہدری ، امیر جماعت اسلامی زون 189 میاں رفیع سکھیرا ایڈووکیٹ، اور مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے انجنیئر محمد عمران ضلعی جنرل سیکرٹری نے کی،
ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر دیپال پور محمد نعیم بشیر، سی او فاروق ارشاد کلاسن،ھیڈ کلرک حاجی محمد نواز،میاں نعیم احمد بھٹہ ضلعی رہنما ایپکا ،حاجی محمد صابر،سیکرٹری بار شاہد پیرزادہ، سابق صدر بار سید الطاف حسین ایڈووکیٹ، دیپالپور پریس کلب و انجمن صحافیاں کے عہدیداران و ممبران جن میں جنرل سیکرٹری پریس کلب مرزا فاروق احمد سلفی ،صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری مجاھد محمود ،نائب صدر میاں نسیم وٹو ، جماعت اسلامی کے کارکنان، نائب امیر ضلع میاں سلیم طاہر جوئیہ ، قیم جماعت اسلامی، محمد یوسف بھٹی، امیر شہر چوہدری اسلام زکی، رہنما جماعت اسلامی امجد علی مغل، صدر شہر رضوان سکھیرا ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی یوتھ یحییٰ سیف سکھیرا اویس صدر جماعت اسلامی یوتھ ، مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی رہنما میاں شہزاد احمد ڈولہ، تحصیل رہنما میاں جاوید وٹو، کے علاوہ وکلاء،صحافیوں، تاجروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور حلقہ خواتین جماعت اسلامی نے بھی کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی ریلی میں بھرپور شرکت کی .
ریلی دیپالپور پریس کلب و انجمن صحافیاں میونسپل کمیٹی سے ہوتی ہوئی مدینہ چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی.اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام سات دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر کا شکار ہیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود انہیں ان کا حقِ خودارادیت نہیں دیا جا رہا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو کشمیری عوام پر جاری مظالم بند کرنے پر مجبور کرے وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو گا،
ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام کے حق میں نعرے لگائے اور بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا، مقررین نے حکومتِ پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مزید مؤثر انداز میں اجاگر کرے اور کشمیری عوام کی ہر ممکن سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے، ریلی کے اختتام پر مولانا حافظ حسان صدیقی مہتمم وخطیب جامع ریاض الجنہ نے کشمیری شہداء اور ملکی سالمیت اور وقار کے لیے دعا کی گئی