2025 ء بھی پولیس ملازمین کی ترقیوں کا سال

لاہور: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر رواں سال بھی پولیس ملازمین کی ترقیوں عمل جاری ہے جس کے تسلسل میں رواں سال کے پہلے ماہ میں پروموشن بورڈ کا تیسرا اجلاس ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ذیشان اصغر، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک، اے آئی جی لیگل ا ور ڈسپلن سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ میرٹ اور سنیارٹی پر پورا اترنے والے لاہور سمیت مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 24 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سب انسپکٹرز سے انسپکٹرکے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں لاہور کے ابرار حسین، احمد دین، محمد افضل، طوبیٰ منیر،مامونہ ہاشمی، محمد ندیم خالد، وقاص حسن، محمد زبیر احمد،راولپنڈی ریجن کے محمد اسلم، ممتاز اختر، عابد حسین، ریاض احمد، طفیل حسین،ڈی جی خان ریجن کے محمد اسلم، عبدالکریم، منیر حسین، فیصل آباد ریجن کے عمران منان، احمد بخش،ملتان ریجن کے محمود احمد، نور اکبر، ساہیوال ریجن کے وقاص احمد، آصف رضا،بہاولپور ریجن کے عبدالرشیداور شیخوپورہ ریجن کے محمود علی شامل ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو انصاف دیں اور بہتر سروس ڈیلیوری فراہم کریں۔ ڈاکٹر عثمان انورنے مزید کہا کہ پاکستان کی بے خوف حفاظت اور پاکستانیوں کی بے لوث خدمت یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں