لاہور:ایشا کا سب سے بڑا میو ہسپتال مشکلات سے دو چار ہو گیا ،ہسپتال میں واحد ایم آر آئی اور سٹی سکین مشینیں خراب ہو گئیں
مشینیں خراب ہونے کی وجہ سے مریضوں کا علاج معالجہ شدید متاثر ہونے لگا .دونوں مشینیں خراب ہونے کی وجہ سے اہم نوعیت کے ٹیسٹ بھی رک گئے . ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں حادثات کا شکار مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے .
ایمرجنسی وارڈ کی سٹی سکین مشین کئی سالوں سے بند پڑی ہے . ری ویمپنگ کے دوران بھی ایمرجنسی وارڈ کی سٹی سکین مشین کی بحالی کا کام مکمل نہ ہوا .
ہسپتال کے ان ڈور میں زیر علاج مریض اور اوٹ ڈور کے مریضوں کے ٹیسٹ بھی رک گئے .ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو دیگر ہسپتالوں میں ریفر کیا جا رہا ہے .
ایم آر آئی کروانے والے مریض سروسز ہسپتال میں ریفر ہو رہے ہیں . سٹی سکین کروانے والے مریضوں کو نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ بھیجا جا رہا ہے .
میو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فیصل مسعود نے کہا ہے کہ دونوں مشینوں کی مرمت کا کام جاری ہے، جلد ہی مرمت کو مکمل کر کے دوبارہ فعال کر دیا جائے گا.