پاکستان چیمپئنز  اور انڈیا چیمپئنزنے فائنل میں جگہ بنالی

Jul 12, 2024 | کھیل

Share This Post

نارتھمپٹن: پاکستان چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو پہلے سیمی فائنل میں 20 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

نارتھمپٹن مین کھیلے گئے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز چیمپئنز کی ٹیم 199 رنز کے تعاقب میں 178 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایشلے نرس 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ راید ایمرٹ 29، ڈوائن اسمتھ 26، کرس گیل 22، چیڈوک والٹن 19، کپتان ڈیرن سیمی 10، جیسن محمد 7، جونیتھن کارٹر 7، جیروم ٹیلر 4 اور سلیمن بین 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ٹِینو بیسٹ 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پاکستان چیمپئنز کی جانب سے سہیل خان نے 4 جبکہ وہاب ریاض اور شعیب ملک نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز چیمپئنز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان چیمپئنز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز اسکور کیے۔پاکستان کی جانب سے کپتان یونس خان 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کامران اکمل 46، سہیل تنویر 33، شاہد آفریدی 1، صہیب مقصود 1 جبکہ شرجیل خان، شعیب ملک اور مصباح الحق 0، 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عامر یامین 40 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے فیڈل ایڈورڈز نے 3، سلیمن بین نے 2 جبکہ ڈوائن اسمتھ اور جیروم ٹیلر نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نارتھمپٹن مین کھیلے گئے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا چیمپئنز کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنا سکی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹم پین 40 رنز ناٹ آؤٹ بنا کرنمایاں رہے۔ نیتھ کولٹر-نائل 30، کیلم فرگوسن 23، ڈین کرسچین 18، ایرون فنچ 16، بین کٹنگ 11، بین ڈنک 10 اور شان مارش 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پیٹر سڈل 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

انڈیا چیمپئنز کی جانب سے پون نیگی اور دھول کلکرنی نے  2،  2 وکٹیں جبکہ راہول شکلا، ہربھجن سنگھ اور عرفان پٹھان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل آسٹریلیا چیمپئنز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انڈیا چیمپئنز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز اسکور کیے۔ انڈیا کی جانب سے روبن اتھاپا 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔کپتان یوراج سنگھ 59، عرفان پٹھان 50، امبتی ریودو 14، سریش رینا 5 اور گرگیت سنگھ 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یوسف پٹھان 51 اور پون نیگی 2 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر سڈل نے 4 جبکہ نیتھن کولٹر-نائل اور زیویئر ڈوہرٹری نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ پاکستان چیمپئنز اور انڈیا چیمپئنز کے درمیان فائنل 13 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان چیمپئنز اور انڈیا چیمپئنز کے درمیان فائنل 13 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

Share This Post