پاکستان پہلی بار بنگلادیش سے ٹیسٹ میچ ہار گیا

Aug 25, 2024 | کھیل

Share This Post

راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے گرین شرٹس کو شکست دیکر پاکستان کیخلاف ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی فتح سمیٹ لی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں تیسرے روز زبردست بیٹںگ کا مظاہرہ کیا اور پھر پانچویں روز بالرز نے ایک سیشن میں 5 وکٹیں لیکر میچ کو سنسنی خیز بنادیا۔

پاکستان کی پانچویں روز پہلے سیشن میں کپتان شان مسعود، بابراعظم، عبداللہ شفیق، سعود شکیل اور آغاز سلمان نے وکٹیں گنوائیں۔

بنگلادیش کی جانب سے آل راؤنڈر شکیب الحسن اور مہدی حسن میراز نے اپنی اسپن گیندبازی سے بیٹرز کو تگنی کا ناچ نچایا۔

اس سے قبل 12 ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 11 میں فتوحات سمیٹی تھیں جبکہ ایک ٹیسٹ ڈرا ہوا۔

بنگلادیش کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے پاکستان کو ہوم یا آوے کسی ٹیسٹ میچ میں شکست سے دوچار کیا ہو۔

Share This Post