انصاف کا سلسلہ جاری رہے گا، آئی ایس پی آر

Dec 27, 2024 | پاکستان

Share This Post

راولپنڈی:ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے 9 مئی سے جڑے منصوبہ سازوں کو سزاؤں تک انصاف نہیں ہوگا، انصاف کا سلسلہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو کیفرکردار تک پہنچانے تک جاری رہے گا۔

جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں اپنی طویل پریس کانفرنس کے آغاز پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ وہ 2024 کے اہم معاملات خاص طور پر قومی سلامتی، بدلتی علاقائی صورتحال، ملکی دفاع، اندرونی سلامتی اور رواں سال انسداد دہشت گردی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بات کریں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ وہ مسلح افواج کی تربیتی مشقوں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی بات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے رواں برس مجموعی طور پر 59 ہزار 775 آپریشنز کیے ہیں، ان کارروائیوں میں خوارج سمیت 925 دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان انٹیلی جنس کارروائیوں میں دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

Share This Post