غیرقانونی پٹرول پمپس کی ”شامت”آگئی

کوٹلی لوہاراں(نمائندہ قدامت)سیالکوٹ بھر میں غیر قانونی پٹرول پمپس اور غیر قانونی گیس ری فلنگ مافیا کیخلاف بڑ ے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری.کوٹلی لوہاراں سے ہمارے نمائندے محمد اکرم کیمطابق سول ڈیفنس کے انسپکٹر حافظ زکریا اقبال کی جانب سے 65سے زائد پٹرول مشینیں اور30گیس ری فلنگ مشینیں قبضہ میں لے لی گئیں.40دوکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ 20سے زائد مقدمات بھی درج کرائے گئے۔ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انسپکٹر حافظ زکریا اقبال کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی غیر قانونی پیٹرول اور گیس ری فیلنگ مشینوں کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی اورآپریشن بلا تفریق جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں