گرین پاکستان کے منصوبہ سے سب سے زیادہ متاثر چولستانی ہونگے ، جام بشیر

بہاول پور(بیورورپورٹ) گرین پاکستان کے اس منصوبہ سے سب سے زیادہ متاثر چولستانی ہونگے ۔ یہ بات جام بشیر ممبر صوبائی کمیٹی پنجاب نے دریائے سندھ جام شور و کے مقام پر کسانوں، محنت کشوں اور سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

انھوں نے خبردار کیا کہ کارپوریٹ فارمنگ سے ہزاروں خاندانوں کو اپنے لاکھوں مویشیوں سمیت نقل مکانی کرنے پڑے گی جس سے ایک بڑے انسانی المیہ کے جنم لینے کا خدشہ ہے ۔جام بشیر نے مطالبہ کیا کہ پندرہ سو سے زائد قبیلوں کے ٹوبہ جات کے مالکان کو انکے مویشیوں سمیت قانونی تحفظ فراہم کیا جائے جس سے وہ اپنی قدرتی چرا گاہوں سے محروم نا ہوں ۔

جام بشیر نے تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست کی کہ اس یک نکاتی ایجنڈے پر متفقہ لائحہ عمل تیار کریں بالخصوص سرائیکی قوم پرست پارٹیاں اور انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں حکومت بھی اپنے مذکورہ فیصلہ پر نظر ثانی کرے ۔

کہیں ایسا نہ ہو کہ گرین پاکستان کیلئے دریائے سندھ سے نکالی گئی نہریں نئی چالیس لاکھ ایکڑ زمین آبادی کرنے کی کوشش میں ایک کروڑ زرخیز زمین بنجر ہو جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں