گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)ممبر قومی اسمبلی شازیہ فرید،سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری شاہد ناگرہ،صدر گلوبل پاکستان اوورسیز کمیونٹی آف رومانیہ حاجی احمد چیمہ المعروف قاری برادران جنڈیالہ باغوالہ کی گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں آمد،صدر چیمبر رانا صدیق خاں،کوآرڈینیٹر ٹو منسٹر فار لیبر عطا فرید چوہدری اور دیگر بزنس گروپ کے رہنماؤں نے ان کا استقبال کیااور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے
اس موقع پربزنس گروپ کے رہنما ؤں میاں عمر سلیم،شیخ عامرالرحمان،وقاص افضل،حاجی عاصم انیس،حمیس گلزار مغل،نیئر جمیل بھٹی،عدیل بخاری،شاہد بٹ،طارق بٹ،الیاس ملک کے علاوہ چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو ممبران بھی موجود تھے،
گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا،صدر چیمبر رانا صدیق خاں سمیت بزنس گروپ کے رہنماؤں نے حاجی احمد چیمہ کو صدر گلوبل پاکستان اوورسیز کمیونٹی آف رومانیہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی،
ممبر قومی اسمبلی شازیہ فرید،چوہدرہ شاہد ناگرہ اور حاجی احمد چیمہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر آف کامرس کے صدر راناصدیق خاں کی قیادت میں موجودہ رجیم بزنس کمیونٹی کی فلاح وبہبود اور چیمبر کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے جو بڑی خوش آئندہ بات ہے.
،ان کا کہنا تھا کہ چیمبر آف کامرس میں سنٹرل ایشین ری پبلک کیلئے ٹریڈ فسلیٹیشن ڈیسک کا قیام موجودہ رجیم کی محنت کا نتیجہ ہے،کیونکہ ڈیسک کے قیام سے پاکستان اور انکے خطوں کے درمیان تجارتی تعلقات نہ صرف قائم ہونگے بلکہ یہ ایک سنگ میل کی حثییت رکھے گا.
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ہسٹری میں پہلی دفعہ 6ممالک کے سفیران نے فسلیٹیشن ڈیسک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ کاروباری برادری کے درپیش مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کروانے کیلئے چیمبر آف کامرس کی رجیم نے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی.
صدر چیمبر رانا محمد صدیق خاں نے مہمانوں کو 11سے 13اپریل تک ہونیوالی صنعتی نمائش کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔