لاہور: وزیر اعلیٰ کا ”پنجاب دھی رانی پروگرام ”فلاحی جذبے کا ایک اورشاندار عملی نمونہ وہاڑی میں کیا گیاضلعی انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئرکے زیر اہتمام 43 نوبیاہتا جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب نجی شادی ہال میں منعقد کی گئی جس میں صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
ارکان پارلیمنٹ سید ساجد سلیم مہدی، میاں ثاقب خورشید، نوشیر انجم لنگڑیال، ڈائر یکٹر جنرل سماجی بہبود محمد طارق قریشی،ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر،ٹکٹ ہولڈر سردار خالد محمود ڈوگر، میاں عرفان عقیل دولتانہ، ڈویڑنل ڈائر یکٹر سماجی بہبود ملتان،ایس پی وہاڑی فاروق احمد کمیانہ، اسسٹنٹ کمشنروہاڑی غزالہ کنول، اسسٹنٹ کمشنر میلسی خلیل احمد، ایم پی اے نعیم خان بھا بھہ کے نمائندے شاہ زیب خان بھا بھہ،ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ نوشین ملک سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات، نوبیاہتاجوڑوں کے والدین اور مہمانوں کی کثیر تعداد موجود تھے
ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے استقبالیہ کلمات پیش کئے صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ،ارکان پارلیمنٹ اور ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے نوبیا ہتا جوڑوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایاوزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہر بچی کو 2 لاکھ روپے کا سامان بطور تحائف دیا گیا۔ایک لاکھ روپے ہر جوڑے کو سلامی بھی دی گئی۔جھومر اور پر تکلف کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا
صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن میرے لئے انتہائی خوشی کا لمحہ ہے اللہ تعالیٰ نوبیاہتا جوڑوں کی نئی زندگی میں ڈھیروں خوشیاں دے امین انہوں نے مزید کہا کہ دھی رانی پروگرام ایک دکھی ماں اور محنت کرنے والے باپ کی آواز ہے یہ پروگرام معاشرے کے فلاح اور ناہموار یوں کو ختم کرنے کیلئے ہے اور والدین کے خواب کی تعبیر بن رہا ہے۔
صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ نے دھی رانی پروگرام شروع کرکے ثابت کیا راست ہوتی ہے ماں جیسی۔ایسی مارکی اور وینیو میں امیر کی بیٹی کی شادی ہوتی ہے آج غریب کی بیٹی عزت و وقار کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئی ہے دھی رانی پروگرام سے مسلمان اور مسیح بیٹیوں کی شادی بھی کی جارہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب اسی طرح غریب کی بیٹوں کی خدمت انکی دہلیز پر کرتی رہے گی۔
ایم این اے سید ساجد سلیم مہدی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو دھی رانی پروگرام شروع کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اللہ نوبیاہتا جوڑوں کو ہمیشہ خوش رکھے آمین۔
ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عوامی فلاح کے اقدامات کرنے کا وعدہ پورا کر رہی ہیں انشائ دھی رانی پروگرام جاری رہے گا۔
ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا دھی رانی پروگرام تاریخ ساز اقدام ہے تحائف جوڑوں کے گھروں تک پہنچا یا جارہے ہیں اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ نوبیاہتا جوڑوں کی ازدواجی زندگی میں ڈھیروں خوشیاں نصیب فرمائے آمین۔
صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ اور ارکان پارلیمنٹ نے تقریب کے بہترین انعقاد پر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا جبکہ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے تقریب کے بہترین انعقاد پر اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور نئے شادی شدہ جوڑوں نے شادی میں مدد دینے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔