تہران: ایرانی پاسداران انقلاب (IRGC) نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مختلف مقامات پر امریکہ کے 14 فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں سینکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
ترجمان پاسداران انقلاب کے مطابق یہ کارروائی ایران کے ایک طاقتور آپریشن کا حصہ ہے جو پوری قوت کے ساتھ جاری ہے۔ ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ محض شروعات ہے اور آنے والے وقت میں امریکی اڈوں پر حملوں کی شدت میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
مزید کہا گیا ہے کہ جب تک اہداف حاصل نہیں ہو جاتے، ایرانی افواج کا یہ آپریشن نہیں رکے گا۔ دوسری جانب ایرانی حملوں کے بعد خطے میں امریکی تنصیبات پر الرٹ جاری کر دیا گیا .




