تل ابیب: اسرائیلی فوج نے غزہ میں جھڑپ کے دوران حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
حماس کی جانب سے اب تک یحییٰ السنوار کی شہادت کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یحیٰ السنوار کو ختم کر دیا گیا ہے لیکن مشن ابھی ختم نہیں ہوا، ہمیں مغویوں کو بازیاب کرانا ہے، حماس اب غزہ پر حکومت نہیں کرے گی۔
یاد رہے کہ ایک ماہ قبل بھی اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار شہید ہوگئے اور اسرائیلی فوج اس کی تصدیق کے لیے تحقیقات کر رہی ہیں۔
تاہم بعد میں یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا تھا اور خود اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ یحییٰ السنوار غزہ میں ہی کسی سرنگ میں چھپے ہوئے ہیں اور تنظیم کی قیادت کر رہے ہیں۔