حکومت نے پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کھول دیے

Nov 19, 2024 | پاکستان

Share This Post

لاہور: پنجاب بھر میں اسموگ کی شدت میں کمی آنے کے بعد تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

محکمہ ماحولیات کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر میں اسموگ کی شدت میں کمی کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے 20 نومبر 2024 سے کھلیں گے، فزیکل کلاسز کے ساتھ تدریسی عمل بھی بحال کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری ہدایات میں واضح کیا گیا ہے کہ اسکول کھلنے کا وقت صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں ہوگا۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اسکولوں میں بیرونی کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے کلاس وائز اسکول کی چھٹی کا وقت متعین کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

Share This Post