اسلام آباد: مہنگائی کے ہاتھوں ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر، حکومت نے بجلی مزید مہنگی کردی۔
نجی میڈیا کے مطابق بجلی کی قیمت میں 3 روپے 32پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے، اس اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہانہ فیو ل پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔