اس بار رمضان بہت تکلیف دہ لمحات مین آیا ہے ، جوبائیڈن

Apr 6, 2024 | بین الاقوامی

جو بائیڈن اور خاتون اول جِل بائیڈن نے رمضان کے مہینے کو “تفصیل اور تجدید کا وقت” قرار دیا ہے۔جو بائیڈن نے رمضان المبارک کی آمد پر اپنے بیان میں کہا کہ اس سال مقدس مہینہ انتہائی تکلیف دہ لمحے پر آیا ہے جب غزہ کی جنگ نے فلسطینی عوام کو خوفناک مصائب سے دوچار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 30 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں اور ہزاروں بچے بھی شامل ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں جس طرح دنیا بھر کے مسلمان افطاری کے لیے اکٹھے ہوں گے، فلسطینی عوام کے دکھ میرے اور بہت سے لوگوں کے ذہنوں پر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے تحت غزہ میں زمینی، فضائی اور سمندری راستے سے فلسطینیوں کو مزید انسانی امداد پہنچانے کی کوشش کرے گی۔