یوتھ لون پروگرام کا دائرہ کار بڑھایا جائیگا، رانا مشہود

Apr 7, 2024 | پاکستان

Share This Post

پرائم منسٹر یوتھ لون پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کا کہنا ہے کہ یوتھ لون پروگرام کا دائرہ رواں سال وسیع کیا جائے گا۔رانا مشہود نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یوتھ لون پروگرام میں ریکوری 98 فیصد سے زائد ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور ہم نوجوانوں کو ہر شعبے میں مواقع فراہم کر رہے ہیں۔رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، موجودہ حالات میں ملک کو آگے لے جانے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں، مہنگائی کم ہورہی ہے، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آرہی ہے۔

Share This Post