سیاسی جماعتوں سے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سیاسی جماعتوں سے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔

ای سی پی اعلامیے میں سیاسی جماعتوں کو 29 اگست سے قبل اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای سی پی نے اعلامیے کہا کہ سیاسی جماعتیں 29 اگست سے قبل اپنے سالانہ آمدن اور اخراجات کی تفصیل جمع کرائیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سیاسی جماعتیں فنڈز کے ذرائع اور اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات جمع کرائیں، مالی معاملات کی درست معلومات دیں۔

ای سی پی اعلامیے کے مطابق سرٹیفکیٹ منسلک کیا جائے کہ ممنوعہ ذرائع سے فنڈز موصول نہیں ہوئے۔